02/Jan/2019
News Viewed 1483 times
2019 کی آمد کے ساتھ ہی پاکستانی و بھارتی فنکاروں نے آنے والے سال کو گزشتہ برس سے بہتر بنانے، 2019 کو مثبت انداز میں گزارنے اور اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا عہد کیا ہے, پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے نئے سال میں عہد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 2019 میں اپنی فٹنس اورصحت کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں گی, مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے لیے 2018 اتنا اچھا ثابت نہیں ہوا لہٰذا انہوں نے نئے سال میں عہد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے گزشتہ برس جو غلطیاں ہوئیں وہ ان سے سبق سیکھیں گے، 2019 میں بہترین فلم بنائیں گے اوراپنی والدہ، بیوی اور بچوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں گے, نامور پاکستانی اداکارعمران عباس نے بھی نئے سال کو مثبت انداز میں گزارنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 2019 میں زیادہ سے زیادہ سفر کریں گے اور اپنے بیرون ملک پراجیکٹ پر فوکس کریں گے۔
آ گے بھی پڑھیں: دبئی میں ماڈل متھیرا کا کار حادثہ
اداکار سلمان خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے نئے سال کے عہد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی والدہ انہیں 6 پیکس میں دیکھنا چاہتی ہیں لہٰذا نئے سال میں وہ اپنی والدہ کو 6 پیکس کا تحفہ دیں گے, نامور پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید نے عہد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے آس پاس سے تمام منفی چیزوں کو دور کریں گی۔بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے کہا کہ 2018 نے انہیں بہت سارے سبق دئیے، جنہیں وہ دوبارہ دہرانا نہیں چاہیں گے، گزشتہ برس آنے والے اتار چڑھاؤ نے انہیں ایک چیز سیکھائی ہے کہ زندگی حال ہی میں جینے کانام ہے۔
Rolling my sleeves up & looking straight at you 2019 !!! 2018 is done and here we go 2019... thank you for teaching me so much 2018, I will never be the same again... the highs & lows, the good & the bad it all taught me one thing; life is more about living in the present. (1) pic.twitter.com/JM3GVBgC9y
— Arjun Kapoor (@arjunk26) December 31, 2018
— Aamir Khan (@aamir_khan) December 31, 2018